(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )عرب پارلیمان نے جمہوریہ ہنڈوراس سمیت دوسرے ممالک کی جانب سےالقدس کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فیصلے تبدیل کرنےپرزوردیا ہے۔
مصر کے شہر قاہرہ میں قائم عرب پارلیمنٹ کےصدردفتر سے جمہوریہ ہنڈوراس اور ناورو کو مکتوبات ارسال کیے ہیں جن میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لیں۔
مکتوبات میں کہا گیا ہے کہ عرب پارلیمنٹ کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا قضیہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے اور اس سے القدس میں صہیونی ریاست کے غیرقانونی غلبے کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا غیرذمہ دارانہ، عالمی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادوں اورعرب اقوام اور فلسطینیوں کی دیرینہ خواہشات کی توہین ہے۔خیال رہے کہ 21 دسمبر 2017ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے القدس کو مقبوضہ علاقہ قرار دیتے ہوئے تمام ممال پر زور دیا تھا کہ وہ القدس کے تاریخی اسٹیٹس کا احترام کریں۔