(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اسرائیلی وزیرخارجہ نے اسرائیل کے خلاف متنازعہ قانون پر گفتگو کیلئے سوئٹزرلینڈکا دورہ کیا ہے، سوئٹزرلینڈ کے قانون کے تحت اسرائیلی سیاستدانوں اور فوجی افسران کو جنگی جرائم کے الزام میں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ یسرائیل کاٹس نے حالیہ قانونی ماہرین کی ٹیم کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ کا دورہ کیااور اپنے سوئس ہم منصب اگنازیو کیسیس سے ملاقات کی ۔
سوئس ہم منصب سے ملاقات میں اسرائیلی وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ ریاست اسرائیلی اسلامی شدت پسندوں کی جانب سے درپیش خطرات کے پیش نظر اپنی سالمیت کے تحفظ کا ہر صورت دفاع کرے گی اور اسرائیل کے سابق اورموجود فوجی اہلکاروں اور سیاستدانوں کے خلاف کسی قسم کے قانون کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کو جولائی میں سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کرنا پڑا جب انھیں یہ اطلاع دی گئی کہ وہ غزہ کے خلاف سنہ دو ہزار بارہ میں اسرائیلی جنگ کے دوران ہونے والے جرائم کے الزام میں گرفتار ہوسکتے ہیں ، جس کے نتیجے میں ایک ہزار چار سو فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔