(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین پر قابض صیہونی فوج کے فلسطینیوں پرمظالم جاری ، انتظامی قید کے تحت قید فلسطینی اسیران پر نسل پرست صیہونی دہشتگرد فوجیوں کا بدترین تشدد۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات رکھنے والے ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج نے بدنام زمانہ اسرائیلی جیل جلبوع میں مسعدہ ، درور، یمام ،یونٹس کے خصوصی صیہونی فوجی دستوں نے انتہا پسند اسرائیلی جیل سروس افسر شارون شوعان کی سربراہی میں سیکشن 5 اور1 میں قید فلسطینی اسیران پر صبح سویرے حملہ کیا ، قیدیوں پر بدترین تشدد کے ساتھ ان کے سیل میں موجود تمام سامان کو تباہ کردیا ۔
ادارے کے مطابق فلسطینی قیدیوں پرغیرانسانی سلوک بین القوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔
واضح رہے کہ انتظامی قید کی پالیسی کے تحت صیہونی فوج کو غیرقانونی ریاست کی جانب سے کسی بھی جنس اور عمر کے فلسطینی کو بغیر کسی جرم کے قید کرنے کی اجازت ہے جبکہ ان قیدیوں کو عدالت میں بھی پیش نہیں کیا جاتا یعنی انتظامی قید کے تحت قید فلسطینیو ں کو بغیر جرم کے سزا دی جاتی ہے اور ریاست کی کسی عدالت میں ان کا مقدمہ بھی نہیں چلایا جاتا ہے ۔