(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین پر قابض اسرائیلی مظالم کےخلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے لبنان مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے دشمن اسرائیل کے فوجی اڈے پر راکٹ حملوں کی مکمل تائید اور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی دشمن مزاحمتی قوتوں کو طاقت سے نہیں دبا سکتا ، صیہونیوں کی دشمن کو طاقت سے دبانے کی پالیسی اس کو مہنگی پڑے گی۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے لبنان کی اسلامی مزاحمتی قوتوں کونشانہ بنانے کا جواب دیا ہے، حماس لبنانی قوم اورحزب اللہ کے ساتھ ہے اور صہیونی ریاست کی طرف سے عراق، شام، لبنان اور فلسطین میں جارحیت کی مذمت کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ سمیت تمام مزاحمتی طاقتوں کو صہیونی دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کا حق ہے۔ دشمن کی جارحیت اورمظالم کو اسی طرح روکنے پرمجبور کیا جاسکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلسطین اور لبنان کی مزاحمتی قوتوں کے ہاتھ دشمن کے سامنے بندھے نہیں رہیں گے بلکہ ہم پوری قوت کے ساتھ ہرمحاذ پرصہیونی دشمن کا جواب دیں گے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل لبنانی حزب اللہ اسرائیل کے ایک فوجی اڈے پر حملہ کرکے اسرائیلی کی ایک گاڑی کو تباہ اور متعدد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا تھا۔