(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ میں فلسطینیوں کی زمین پر قائم غیر قانونی یہودی بستی شیلوہ کی توسیع اور اس میں نئے یونٹس کی تعمیر کا فیصلہ۔
مقامی افراد سے حاصل ہونےوالی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سول انتظامیہ نے غیر قانونی یہودی آبادکاری کے نئے منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے فلسطینی زمینوں پر موجود یہودی آبادیوں کو تویسع دینے کیلئے نئے نقشے کو جاری کیا ہے جس کے مطابق فلسطینی گاؤں ترموس ایا اور قریوت ، جالود کے علاقوں میں فلسطینیوں کی زمینوں کو بھی اسرائیلی غیر قانونی بستیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ اتوار اسرائیلی حکام نے قلندیہ اور سلفیت میں دیراستیا اور کفر لقیف میں 120 نئے آبادکار یونٹس کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا تھا مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور گولان میں اسرائیلی آبادکار بستیووں کی تعمیر بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہے۔23 دسمبر 2016 کو اقوام متحدہ کی سکیورٹٰی کونسل نے قرار داد 2334 پیش کی جس کے تحت مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں صہیونی بستیووں کی تعمیر فوری طور پر روک دی جائے۔