(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ، گھر گھر تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار درجنوں شہریوں کو اغواء کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے متعدد علاقوں جن میں الخلیل ، جنین ، قلقیلیہ، العیسویہ اور پناہ گزین کیمپ شامل ہیں میں رات گئے گھرگھر تلاشی کا عمل شروع کیا اور رویتی لوٹ مار اور توڑپھوڑ کےساتھ رہائشیوں کو ذدوکوب کرتے ہوئے 30 سے زائد فلسطینیوں کواغواء کرلیا۔
صیہونی فوج کی جانب سے اغواء کئے جانے والوں میں متعدد سابق اسیر بھی شامل ہیں جو انتظامی قید کے تحت کئی سالوں کی سزا بھگت کر آئے ہیں ، صیہونی فوج کی ظالمانہ اقدامات پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کیا جس پر قابض فوج نے آنسو گیس کے شیل فائر کئے