(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین کے محصورشہر غزہ میں گزشتہ روز "حق واپسی” کے احتجاجی مظاہرے میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز "حق واپسی” کیلئے اسرائیلی سرحد پر ُپرامن احتجاج کرنے والے مظاہرین پر صیہونی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والےخان یونس کےرہائشی 25 سالہ نوجوان بدرموسیٰ کواسرائیلی اسنائپرزنے سر میں گولی مارکر شدید زخمی کردیا تھا جس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بدر موسیٰ نے جام شہادت نوش کرلیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 13 سالوں سے صیہونی محاصرے کا شکار مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں 30 مارچ 2018 سے ہر جمعہ کو صیہونی قبضے کے خلاف پرامن "حق واپسی مارچ "کا انعقاد کیا جاتا ہے ، گزشتہ روز بھی پر امن احتجاج کا آغاز کیا گیا جس صیہونی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خواتین ، بچوں ، صحافیوں اور امدادی کارکنان سمیت 87 فلسطینی زخمی ہوئے ۔