(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج نے علاج کی غرض سے متحدہ عرب امارات جانے والی فلسطینی لڑکی کو واپس گھر آنے پر گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کی رہائشی مریم ابو عبید کچھ عرصہ پیشترعلاج کی غرض سے متحدہ عرب امارات گئی تھی اور علاج مکمل ہونے کے بعد واپس اپنے وطن پہنچی ، گذشتہ روز اردن کے راستے الکرامہ گذرگاہ سے غرب اردن پہنچنے پر صیہونی فوج نے مریم ابو عبید کو گرفتار کرلیا
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مریم کو اسرائیلی فوج نے الکرامہ گذرگاہ پر روکنے کے بعد اسے ایک حراستی مرکز منتقل کیا جہاں اس کے بعد اسے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی مریم ابو عبید کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔