• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 18 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

صیہونی زندانوں میں قید9 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری

جمعہ 30-08-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی زندانوں میں قید9 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے جابرانہ اقدامات خاص طورپر انتظامی قید کے خلاف 9 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال تاحال جاری ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے ابو دیس سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ حذیفہ بدر حلبیئہ نو فلسطینی قیدیوں میں شامل ہیں جو  کینسر کے مریض ہونے کے باوجود گزشتہ 57 دنوں سے صیہونی مظالم کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دیگر قیدیوں میں الخلیل شہر کے جنوبی علاقے” دورہ "سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ احمد غنام شامل ہیں ، احمد غنام بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جنہیں گزشتہ جولائی کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

بیت المقدس کے شہر جنین کے علاقے برقین  سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ سلطان خلوف 40 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مشرقی یروشلم کے علاقے ابو دیس سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ اسماعیل علی بھی  34 روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں، مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکار تحریک اسلامی جہاد کے 46 سالہ رہنما اور جینن کے رہائشی طارق قیدان 27 دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں، مغربی جینن میں برقین سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ ناصر ال جدہا  20 روز سے انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال پر ہیں ، 21 سالہ ہمدان  15 دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور فادی ہورب 14 روز سے اپنے جائز حقوق کی فراہمی کیلئے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کے علاج معالجے کے مطالبے کو تسلیم کرنے کے بعد 20 فلسطینی قیدیوں نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی تھی ۔

Tags: بھوک ہڑتال جاریحذیفہ بدر حلبیئہدورہصیہونی زندانوں میں قید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.