(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) لبنان کی وزیر برائے خواتین اور امور نسواں فيوليت خيرالله الصفدی نے کہا ہے کہ قضیہ فلسطین عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے، فلسطینیوں کی حق واپسی سے دست برداری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
روسی نیوز ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی لبنان میں آباد کاری کا کوئی جواز نہیں، فلسطین فلسطینیوں کا اپنا وطن ہے کسی دوسرے ملک میں آبادکرنا تاریخ کا بدترین ظلم ہوگا، تاہم لبنانی قانون فلسطینی پناہ گزینوں کو مستقل شہریت دینے کی اجازت نہیں دیتا۔
لبنانی خاتون وزیرکا کہنا تھا کہ ہمارا دستور فلسطینی پناہ گزینوں کی ان کے اپنے واطن میں واپسی اور آباد کاری پر زور دیتا ہے لبنانی دستور میں فلسطینیوں کی عدم آباد کاری واضح ہے۔
