(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں دو بم دھماکوں میں تین پولیس اہکار شہید جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پہلا دھماکہ الدحدوح کے مقام پر قائم پولیس چیک پوسٹ پرہوا جس میں 45 سالہ پولیس اہلکار وائل خلیفہ شہید ہواجبکہ دوسرا دھماکہ مغربی غزہ کے علاقے الزھرا کی پولیس چیک پوسٹ پر ھوا جس میں دو پولیس اہلکار 32 سالہ سلامہ الندیم اور32 سالہ الاالغرابی شہید ہوئے۔
وزارت داخلہ نے حملوں کے بعد غزہ می ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں، تاحال حملوں کی زمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان دھماکوں کے پیچھے بنیاد پرست سلافی شدت پسند گروپ ہوسکتے ہیں جن کو حماس سے شکایت ہے کہ وہ معاشرے میں اسلامی قوانین کی نافذ کرنے میں نرمی کا مظاہرہ کررہےہیں۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے بیان میں زوردے کر کہا کہ غزہ اس طرح کے واقعات کا متحمل نہیں ہوسکتا، انھوں نے کہا کہ "ہمیں یقین ہے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما ںہیں ہوں گے اوران بم دھماکوں میں ملوث تمام فریقوں کو قانون کے مطابق سزادی جائے گی۔
"پہلے دھماکے کے فورابعد حماس کی وزارت صحت کے ترجمان نے اسرائیل کو مورد الزام ٹھہرایا، لیکن بعد میں انہوں نے ٹویٹر سے اپنا بیان حذف کردیا اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ غزہ کی پٹی میں کسی کارروائی سے لاعلم ہے۔