(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اسرائیلی بلڈوزر نے گزشتہ روز پیرکو بیت المقدس میں بیت جلال کے شمال مغرب میں واقع المخورکے علاقے میں ایک اور مکان اور ایک ریسٹورنٹ کو مسمار کردیا۔
بیت المقدس میں یہودی آبادکاری مزاحمتی کمیٹی کے سربراہ حسن بریجیہ کے نے اسرائیلی فوج کی جانب سے اس غیرقانونی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکام فلسطینیوں کی املاک کو غیر قانونی ظاہر کرکے تباہ کررہے ہیں تاکہ غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کی راہ ہموار کی جاسکے ۔
انھوں نے بتایا کہ صیہونی حکام کی جانب سے مسمار کی جانے والے گھر اور ریسٹورنٹ فلسطینی رمزی قیصیا کی ملکیت ہے اور یہاں ان کا خاندان صدیوں سے آباد ہے۔
رمزی قیصیا نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے صیہونی فوج کی جانب سے نوٹس ملا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ ریسٹورنٹ غیر قانونی طورپر قائم کیا گیا ہے جس کے جواب میں ہم نے تمام دستاویزات اسرائیلی حکام کو فراہم کی تھی تاہم صیہونی حکام نے میرے قانونی گھر اور ریسٹورنٹ کو گرا دیا۔ انھوں نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے ماضی میں دو بار ریسٹورنٹ مسمار کیا جا چکا ہے