(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حنان اشراوی نے فرانس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو ا س حقیقت کا ادراک ہوجانا چاہئے کہ فلسطینی وقار برائے فروخت نہیں ۔
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبر،ڈاکٹرحنان اشراوی نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا، "امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی غیرقانونی توسیع پسندانہ منصوبوں، مقبوضہ فلسطین میں غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینی پناہ گزینوں کے ساتھ ہونے والےغیر انسانی سلوک پر خاموشی فلسطینی کے حوالے سے ان کی بدنیتی کاثبوت ہے ۔
انھوں نے کہا کہ انسانی امداد کو جبراً ایک آلے کے طورپراستعمال کرنا، اسکولوں اوراسپتالوں کے فنڈز کو روک دینا فلسطین میں بگڑتی ہوئی صورتحال کو مزید گھبیرکرنے کا باعث بنے گی ۔
انھوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو اس حقیقت کا ادراک ہوجانا چاہئے کہ فلسطینی حقوق اور وقار برائے فروخت نہیں ہے۔
اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ "تاریخ گواہ ہے کہ مشکل کی ہرگھڑی میں فلسطینی ثابت قدم اور مستحکم رہے ہیں۔ ہم غیر متزلزل عزم کے ساتھ حق خود ارادیت اور آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے