(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبررساں ادارہ ) مصری حکام نے اندرونی سیکیورٹی کے تحت فلسطین کی بین الاقوامی گذرگاہ ‘رفح ‘ کو تین کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی وزارت داخلہ اور قومی سلامتی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے انہیں مطلع کیا ہے کہ رفح گذرگاہ اتوار سے منگل تک دوطرفہ آمد ورفت کے لیےمکمل طورپربندرکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ تیرا سالوں سے اسرائیلی محاصرے کا شکار محصور غزہ کی رفح گزرگاہ بیرونی دنیا سےرابطے کی واحد گذرگاہ ہےجو مصری سرحد سے ملی ہے ، مصری حکومت اس گزرگاہ کو اپنی مرضی کے مطابق کھولتی ہے جبکہ یہ گذرگاہ طویل عرصے تک بند رہی ہے جس کے بعد غزہ میں داخل ہونے کا کوئی راستہ نہیں تھا اور محصور شہری خطرناک صورتحال سے گزررہے تھے جس کو بین القوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی کوششوں سے دوبارہ کھولنے میں کامیابی ملی ۔