(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )غیر قانونی قابض یہودی آباد کاروں کی دیدہ دلیری اور بدمعاشیاں جاری،آباد کاروں کے مسلح جتھوں نے مغربی کنارے میں نابلس شہر کے شمالی قصبے سبسطیہ میں واقع آثار قدیمہ پر ہلہ بول دیا۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی بستیوں پر غیر قانونی قابض یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے غربی کنارے کے شہر نابلس کے شمال میں سبسطیہ قصبے میں موجود آثار قدیمہ پر دھاوا بول دیا۔
سبسطیہ قصبے کے مئیر محمد اعظم نے بتایا کہ درجنوں اسرائیلی آبادکاروں نے مسلح فوجیوں کی حفاظت میں سبسطیہ میں آثارقدیمہ کے علاقے پر ہلہ بول دیا اور وہاں توڑپھوڑ کی۔
ان کہا کہنا تھا کہ دھاوے سے قبل اسرائیلی فوج نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا اور فلسطینی رہائشیوں کو آثارقدیمہ کی جگہ جانے سے روکتے رہے۔