(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری،گزشتہ رات بدھ کو مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھرگھر تلاشی کے دوران چار فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور انکو ہراساں کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔گزشتہ رات بھی قابض فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں دھاوا بول دیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران چار فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
دوسری طرف عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے چاروں نوجوان اسرائیلی فوج کو مطلوب تھے۔
