• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

رات گئے قابض فوج کی کارروائیاں، خاتون سمیت 5 فلسطینی گرفتار

بدھ 21-08-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
رات گئے قابض فوج کی کارروائیاں، خاتون سمیت 5 فلسطینی گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے بدھ کے روز مقبوضہ  فلسطین کے مغربی کنارے اوربیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران خاتون سمیت پانچ فلسطینیوں کوگرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک فلسطینی خاتون حباال لبدی کوالکرمہ کراسنگ پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اردن سے گھرواپس جارہی تھیں، مقبوضہ بیت المقدس میں شفاعت پناہ گزین  کیمپ میں اسرائیلی فورسز نے رات گئے چھاپے کے دوران محمد مطاریہ سمیت چار فلسطینیوں کو گرفتارکیا، صیہونی فوج کی کارروائی کے باعث  اسرائیلی قابضین اورفلسطینی مقامی لوگوں کےدرمیان جھڑپ ہوئی، مشتعل مظاہرین نے قابض فوج کے خلاف نعرے بازی کی اور صیہونی فوج پرپتھراؤ کیا۔

اسرائیلی فوج نے مشتعل افرادکو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اوراسٹن گرینیڈ زکااستعمال کیا جس سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی افواج نے مقبوضہ بیت المقدس کےشہر نابلس کے شمالی علاقے سبسطية پردھاوا بولاجس کا مقصد صیہونی آباد کاروں کو شہر میں آثار قدیمہ والے مقامات تک رسائی دینا تھی ۔اسرائیلی فورسز نے سہل البتوف میں درجنوں زرعی علاقے کے مالکان کو اپنی جائداداور زرعی اراضی پر موجود املاک کو مسمار کرنے کے احکامات بھی صادر کئے  جبکہ بعض کسانوں کو بغیرجرم کے خطیررقم کے جرمانہ بھی کئے۔

Tags: پانچ فلسطینیوں کوگرفتارکرلیاحباال لبدیشفاعت پناہ گزینمحمد مطاریہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.