(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صیہونی آباد کاروں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول کا تقدس پامال کرنے کا سلسلہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق صرف گزشتہ ماہ جولائی میں 2233 یہودیوں نے اپنے ناپاک قدموں کے ذریعے مسجد اقصی کی بے حرمتی کی۔
تفصیلات کے مطابق وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ گزشتہ ماہ جولائی کے مہینے میں 2233 یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اول پر دھاوا بولا اور مسجد اقصی کی بے حرمتی جیسا قبیح فعل کیا ۔
یاد رہے کہ مذہبی عبادات کی آڑ میں مسجد اقصی پر آئے روز دھاوا بولنا اور اس کاتقدس پامال کرنا یہودی آباد کاروں کا وطیرہ بن چکا ہے او ر اسرائیلی فوج ان کی مکمل سرپرستی کے لیے ان کے ہمراہ موجود ہوتی ہے۔
اسرائیلی آباد کاروں کے مسجد پر دھاوے کے وقت وہاں موجود مسلمان عبادت گزاروں کو سیکورٹی کے نام پر شدید حراساں کیا جاتاہے اور انکو ایک جگہ پر محصور کردیا جاتا ہے ااور جب تک یہودی آباد کار مسجد میں موجود رہتے ہیں،مسلمان عبادت گزاروں کو اپنی جگہ سے ہلنے تک کی اجازت نہیں ہوتی۔