(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اسرائیلی سیاست دانوں کی بدعنوانیوں کے راز افشا ہونے لگے۔کرپشن کے الزامات اسرائیلی ریاست کے چہرے پر مزید کالک ملنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل میں بدعنوانی اور اقربا پروری کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے سیاست دانوں اور حکومتی شخصیات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ عبرانی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ وزیر برائے رفاہ عامہ ‘حاییم کاٹز’ بھی مبینہ طور پر کرپٹ لیڈروں میں شامل ہوگئے ہیں۔ ان پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ دھوکہ دہی اور خیانت میں ملوث ہیں۔
عبرانی میڈیا کے مطابق مشیر قانون افیحائی مینڈلبیلٹ نے حکومتی وزیر حاییم کاٹز کے خلاف کرپشن اور دوھوکہ دہی کے الزام میں تحقیقات شروع کرنے کی سفارش کی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد اسرائیلی سیاست دان اور وزرا کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا کر رہے ہیں جن میں نیتن یاہو بھی شامل ہیں۔