(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو اغوا کرنے کا سلسلہ جاری،گزشتہ روز جمعرات کو اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں سے گھر گھرتلاشی کے دوران 9 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں طلبا اور سابق قیدی بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے 9 فلسطینیوں کو انکے گھروں سے اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
دوسری طرف صہیونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے فلسطینی اسرائیلی سیکورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔
یاد رہے کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کا آئے روز کے چھاپے معمول بن چکا ہے۔ گذشتہ روز بھی قابض فوج نے 23 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔
