(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو تنگ کیے جانے کا سلسلہ جاری،شمال اردن میں فلسطینی آبادی کے لیے جانے والی پانی کی لائن تباہ کردی۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مختلف طریقوں سے فلسطین شہریوں کو حراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز بھی شمال اردن کے علاقے عین ال بدا میں فلسطینی شہریوں کے لیے پانی پہنچانے والی پانی کی لائن کو توڑ کر پانی آگے پہنچانے کا سلسلہ منقطع کردیا جب کہ اسی علاقے میں زرعی پانی کے نظام کو بھی مفلوج کردیا۔
مقامی رہائشی واہل فقاحہ کے مطابق پانی کی لائن ۱۵۰ میڑ طویل تھی اور اس نے ذاتی طور پر اسکو اہل محلہ کی آسانی کے لیے ڈلوایا تھا۔