(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی انتظامیہ نے یہودی آبادکاروں کے لیے مغربی کنارے میں 2304 گھر بنانے کی منظوری دے دی۔گھروں کی تعمیر کی منظوری کا فیصلہ گزشتہ دنوں ہونے والے دو روزہ اعلی منصوبہ بندی اجلاس میں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اسرائیلی منصوبہ بندی کمیشن کے ہونے والے دو روزہ اجلا س میں 2304 گھر مغربی کنار ے میں تعمیر کی منظوری دی گئی جس میں سے 838 گھر فوری تعمیر کیے جائیں گے اور 1466کی تعمیر کا آغاز تاخیر سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق تعمیر ہونے والے گھروں میں سے ستر فیصد مغربی کنارے کی سرحد کے بلکل قریب تعمیر کیےجائیں گے۔