(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اقوام متحدہ کا اسرائیل کا نام انسانی حقوق کی پامالی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے کے متعصبانہ فیصلے پر حماس کی کڑی تنقید۔اسرائیل عالمی مجرموں کے سرغنہ کا درجہ رکھتا ہے۔
تٖفصیلات کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اقوام متحدہ کو اپنے حالیہ فیصلے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اسرائیل اور امریکہ کے گھر کی باندی بن کر رہ گیا ہے۔
حماس کے ترجمان حاضم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ کے میں خود اس بات کو تسلیم کیا تھا کہ 2018 اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے بدترین سال تھا،اسکے باوجود اسرائیل کو اس فہرست سے نکالنا ایک شرمناک فیصلہ ہے جس کی تمام دنیا کو مذمت کرنی چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طرح کے فیصلوں سے قابض اسرائیلی فوج کوفلسطینیوں پر مزید جارحیت کے لیے گرین سگنل مل گیا ہے ،اور فلسطینی بچوں،بزرگوں ،خواتین اور جوانوں کی زندگیاں اب مزید خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کی پامالی کرنے والے ممالک کی فہرست جاری کی تھی جس میں دنیا کے سب سے بڑے بدمعاش اور مجرم اسرائیل کا نام شامل نہیں تھا۔