(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ ماہ جولائی میں اسرائیلی فوج نے مختلف واقعات میں درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 فلسطینی شہری شہید کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق بیت المقدس مرکز کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں اسرائیلی بربریت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی فوج نے مختلف بہیمانہ کارروائیوں میں چھ فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نےگزشتہ ماہ 414 فلسطینیوں کو مختلف چھاپوں میں گرفتار کیا اور ان پر مقدمے قائم کیے۔
اسرائیلی قید میں شہید کیے جانے والے نصار طقاطقہ کا بھی رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 31 سالہ نصار کو اسرائیلی جیل میں جیل حکام کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔