(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطینی مظالم کے خلاف بر سرپیکار فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس نے گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی صحافیوں پر بد ترین تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں پر تشدد سے نہ تو سچ چھپایا جا سکتا ہے نہ اسکا راستہ روکا جا سکتا ہے۔
حماس کے ترجمان حاضم قاسم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی صحافیوں پر فائرنگ اسرائیلی فسطائیت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اسرائیلی فوج اپنے مظالم کو چھپانے کے لیے مزید جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے برپا کیے جانے والے مظالم اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اس کا محاسبہ کرے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے دو صحافیوں پر اس وقت براہ راست فائرنگ کی تھی جب وہ فلسطینیوں کی جانب سے کیے جانے والے حق واپسی مارچ کی کوریج کر رہے تھے۔