• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی فلسطینی اتھارٹی کے دوہرے روئیے پر شدید تنقید

ہفتہ 03-08-2019
in حماس, فلسطین
0
حماس کی فلسطینی اتھارٹی کے دوہرے روئیے پر شدید تنقید
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف برسر پیکار فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس نے فلسطینی اتھارٹی پر دہرے رویئے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  فلسطینی اتھارٹی  نے فلسطینی عوام کے ساتھ منافقانہ پالیسی روا رکھی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حماس نے ایک جاری بیان میں فلسطینی صدر محمود عباس کے بیانات کو کھوکھلا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وادی الحمص میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے بعد فلسطینی صدر کا ردعمل بہت معمولی  ہے اور انہوں نے اسرائیلی ریاست کے ساتھ  تعلقات  اور معاہدے ختم کرنے کے جو بیانات جاری کیے تھے وہ محض اعلان ہی رہے اور ان پر عمل درآمد ابھی تک شروع نہیں ہو سکا۔

حماس ترجمان عبداللطیف القانوع کا کہنا تھا کہ ایک طرف اسرائیل کے ساتھ قطع تعلق کا اعلان اور دوسری طرف اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون فلسطینی اتھارٹی کے دہرے رویئے کو عیاں کرتا ہے۔ ۔ فلسطینی قوم کے مزاحمتی عزم کو مضبوط کرنے کے بجائے  اسرائیلی غاصبوں کے خلاف مزاحمت سے روکنا اور مجرم صہیونی لیڈر شپ کے خلاف عالمی سطح پر قانونی کارروائی نہ کرنا بھی فلسطینی اتھارٹی کی دانستہ لاپرواہی اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کے مترادف ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل کی جانب سے صور باھر میں فلسطینی  گھروں کی مسماری کے بعد فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے ساتھ کیے گئے گزشتہ تمام معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ،جس پر ابھی تک عمل درآمد شروع نہیں کیا جا سکا ہے۔

Tags: حماس کی فلسطینی اتھارٹی کے دوہرے روئیے پر شدید تنقیدعبدالطیف القانوع
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.