(روزنامہ قدس ۔آںلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی فوج کی غزہ میں حق واپسی مارچ کے شرکا پر فائرنگ،56 فلسطینی شہری شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی ریاست کی جانب سے فلسطینی عوام کی حق آزادی کے لیے بلند ہونے والی آواز کچلنے کا سلسلہ جاری ہے۔اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز جمعے کو غزہ شہرمیں اس وقت پر امن فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کردی جب وہ ہفتہ وار حق واپسی مارچ میں شریک تھے۔
مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان موقع پر شہید ہو گیا جب کہ 49 کے قریب فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکے شمالی غزہ کے مختلف اسپتالوں میں 49 زخمی لائے گئے جو گولیوں اور آنسو گیس کے باعث زخمی ہوئے تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے 69ویں حق واپسی مارچ میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی تھی اور اسرائیل سے اپنی مقبوضہ سرزمین کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔اس مارچ کی خاص بات یہ بھی تھی کہ یہ ایسے موقع پر منعقد ہوا جب اسرائیلی فوج نے فلسطینی علاقے میں بلڈوزر وں کی مدد سے درجنوں فلسطینی گھر مسمار کر دیئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں شروع ہونے والا حق واپسی مارچ اب انسٹھویں ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔فلسطینی عوام ہر جمعے کے روز بعد نماز جمعہ اپنی مقبوضہ سرزمین کی واپسی کے لیے پر امن احتجاجی ریلیاں منعقد کرتے ہیں اور اپنی سرزمین کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ان ریلیوں میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شرکت کرتے ہیں اور اپنی سرزمین سے محبت کا ثبوت دیتے ہیں۔