(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والی مزاحمتی تحریک ‘حماس’ نےکہا کہ قابض صیہونی ریاست کو مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے شہریوں کے خلاف شرانگیز حملوں کا حساب دینا ہی ہو گا۔
مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں ترجمان حماس نے صیہونی ریاست اسرائیل کومقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں پر جاری مظالم پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست نے فلسطینیوں پرزمین تنگ کردی ہے، بیت المقدس کے رہائیشوں کو اپنے ہی گھروں سےبے دخل کیا جارہا ہے، گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے، معصوم بچوں کوحراست میں لیا جارہا ہے، انھوں نے ان مظالم پر اسرائیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کو ان مظالم کا حساب دینا ہی ہوگا۔
جاری بیان میں ترجمان حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قبضے کے لیے امریکی انتظامیہ کی جانب سے صیہونی ریاست کی مکمل حمایت، عرب خطے میں معمول کے مطابق لہر اور بین الاقوامی برادری کی اسرائیلی جرائم پر خاموشی سےاسرائیل کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جو ایسا ماحو مہیا کرتی ہے جس سے صورباھرمیں فلسطینیوں کے مکانات مسماری کی کاروائیاں اور العیسویہ ضلعے اوراسکی عوام کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔
حماس نے عرب اور اسلامی دنیا پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس اور اسکی عوام کی حمایت کریں اور انہیں اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اکیلا نا چھوڑیں۔