• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کے وفد کی لبنان میں تعینات ترک سفیر سے اہم ملاقات

بدھ 31-07-2019
in حماس, خاص خبریں, فلسطین
0
حماس کے وفد کی لبنان میں تعینات ترک سفیر سے اہم ملاقات
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی فوج کے مظالم کے خلاف بر سرپیکار فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے وفد نے لبنان میں تعینات ترک سفیر کے ملاقات کی۔ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورتحال،لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش مسائل اور  لبنان میں پیش کیے جانے والے متنازعہ قانون  کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے لبنان میں مندوب ڈاکٹر احمد عبدالھادی کی قیادت میں حماس کے اعلیٰ سطحی وفد نے ترک سفیر  حقان چاکیل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔  وفد کے دیگر ارکان میں لبنان میں حماس کے سیاسی شعبے کے رکن جہاد طہ، لبنان میں تعلقات عامہ کے انچارج ایمن شناعہ، شعبہ اطلاعات کےانچارج عبدالمجید عوض  بھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران    حماس کی قیادت نے ترک سفیر  سے فلسطین کی موجودہ صورت حال، لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل بالخصوص لبنانی وزیر لیبر کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف پیش کردہ نئے متنازعہ قانون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

 بعد ازاں حماس کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا  کہ  حماس کے وفد نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی 12 سالہ پابندیوں اور ان کے اثرات، غزہ کی پٹی میں جاری حق واپسی مظاہروں اور انہیں کچلنےکےلیے اسرائیلی فوج کی طرف سے طاقت کے استعمال پر بھی بات چیت کی گئی۔

 ملاقا ت کے اختتام پر ترک سفیر نے یقین دلایا کہ ان کا ملک فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی حمایت جاری رکھے گا۔

Tags: حماس کے وفد کی لبنان میں ترک سفیر سے ملاقات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.