(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی افواج کا حضرت یوسف علیہ سلام کے مزار پر دھاوا اور فائرنگ ،مزاحمت پر 4 فلسطینی زخمی ہوگئے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مغرب اور عشاء کے درمیان سیکڑوں صیہونی آبادکاروں نے اسرائیلی پولیس کی نگرانی میں مقبوضہ بیت المقدس شہر نابلس کے شمالی علاقے میں واقع حضرت یوسف علیہ سلام کے مزار پردھاوا بولا اور وہاں موجود فلسطینی زائرین کو مزار سے باہر نکالنے کی کوشش کی جس پر وہاں موجود فلسطینی نوجوانوں نے مزاحمت کی ۔
سیکڑوں آبادکاروں نے مزار کے احاطے میں موجود فلسطینی زائرین کو زبردستی باہر نکالا ، اور اشتعال انگیز اسلام مخالف نعرے بازی کی جس کے نتیجے میں صیہونی آبادکاروں اور فلسطینیوں کےد رمیان جھڑپ ہوئی ، اسرائیلی کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس باعث 4 فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے ہیں ، زخمیوں میں 24 سالا حسین الودیع کو پیٹ میں گولی لگی جس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے
