(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی فوج کی تمام تر سختیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینی تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے نماز جمعہ کی ادائیگی لیے مسجد اقصی پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعے کو مسجد اقصی میں نماز کی ادائیگی اور خطبہ سننے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود مسجد اقصی پہنچ گئے اور نماز کی ادائیگی کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق اس موقع پر مسجد اقصی کے باہر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری موجود تھی جنہوں نے سیکورٹی بیرئیر لگا کے رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی تھیں اور نمازیوں کو مسجد میں جانے سے روک رہے تھے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جن نمازیوں کو مسجد میں داخلے کی اجازت ملی ،پہلے انکی تلاشی لی گئی اور ان کے ساتھ تضحیک آمیز سلوک بھی کیا گیا۔
یاد رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کو نماز کی ادائیگی سے منع کیا ہوا ہے ۔دوسری جانب یہودی آباد کار آئے روز اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں مسجد پر دھاوا بول کر اس کا تقدس پامال کرتے رہتے ہیںَ۔