• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطین کا اسرائیل سے معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان اہم ہے۔روس

جمعہ 26-07-2019
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطین کا اسرائیل سے معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان اہم ہے۔روس
0
SHARES
0
VIEWS

(ّروز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )روس نے فلسطینی صدر کے اسرائیل سے تمام معاہدے ختم کیے جانے کے اعلان   کو اہم معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خطے میں رونما ہونے والی تبدیلوں کا  بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  روسی صدر کے خصوصی مشیر برائے مشرق وسطی  میخائل بوغدانو کا  صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ ان کو فلسطینی صدر کے  اس اہم فیصلے سے متعلق خبر مل چکی ہے اور ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ کس قدر حساس معاملہ ہے اور ہم جلد ہی اس کا کوئی ایسا حل تلاش کر لیں گے جو دونوں فریقین کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعے کو کم کر سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے اہم اجلاس کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قیادت اب اسرائیل سے کیے گئے امن معاہدوں کی پابند نہیں رہی اور ہم اب اسرائیل کے خلاف ہر قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

رام اللہ میں ہونے والے فلسطینی قیادت کے اہم  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر کا  کہنا تھا کہ حالیہ اسرائیلی بربریت اور فلسطینی گھروں کے مسماری جیسے ظالمانہ عمل کے بعد فلسطینی قیادت اسرائیل سے کیے گئے امن معاہدوں کی پابند نہیں رہی ہے۔

اجلاس کے دوران انہوں نے ایک نئی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا جو اسرائیل سے ماضی میں کئے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کرے گی اور آئندہ کی حکمت عملی کا بھی  جائزہ لے گی۔

قبل ازیں فلسطینی صدر محمود عباس نے پی ایل او اور فتح موومنٹ کے ہنگامی اجلاس کی بھی صدارت  بھی کی  تھی اور اسرائیل کی جانب سے صورباھر میں فلسطینی گھروں کی مسماری اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیاتھا۔

Tags: روس کا فلسطینی کی جانب سے معاہدے منسوخ کرنے کا جائزہفلسطین کا اسرائیل سے معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان اہم ہے۔روس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.