(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبررساں ادارہ )روس نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے صورباھر میں فلسطینی گھروں کی مسماری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی گھروں کی مسماری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور دو ریاستی حل کی کوششوں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئےکہا گیا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کی طرف سے بیت المقدس میں گزشتہ ہفتے کو کی گئی انہدامی کارروائی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔روس اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسماری کو روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
بیان میں اسرائیلی کی تازہ بربریت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات فلسطین۔ اسرائیل تنازع کےدو ریاستی حل کی کوششوں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔