(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )خون آشام صہیونی ریاست فلسطینی بچے نگلنے لگی۔رواں سال پہلے چھ ماہ میں اسرائیلی فوج نے 16 فلسطینی بچے شہید کردیئے۔
فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں قابض صہیونی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 فلسطینی بچوں کو شہید کر دیا۔ان میں غرب اردن ،غزہ اور بیت المقدس کے فلسطینی بچے شامل ہیں۔ شہید ہونےوالے فلسطینی بچوں میں 10 سالہ عبدالرحمان شتیوی، 11 سالہ البراء الکفارنہ اور 12 سال کی عمر کے 4 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ رواں سال کی پہلی شش ماہی کے دوران غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 16 بچے شہید اور 1233 زخمی ہوگئے۔
اس دوران اسرائیلی فوج نے 17 فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا جن میں سے بعض کو رہا کردیا گیا۔
رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ صہیونی حکام فلسطینی بچوں کے حقوق کی پامالیوں، بچوں کے قتل عام اوران کے حوالے سے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔جس کے باعث بڑی عمر کے شہریوں کے ساتھ بچوں کی شہادتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔