• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل کے سابق ایجنٹ کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں

جمعرات 13-05-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_israeli1

اسرائیل کے ایک سیٹلائیٹ ٹی وی چینل ٹو نے جنوبی لبنان کی فوج میں شامل اسرائیلی جاسوسوں کی حالت زار پر ایک خصوصی رپورٹ نشر کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ "لحد فورس” کے نام سے معروف لبنانی جاسوسوں کا یہ نیٹ ورک کیسے اپنی جان پر کھیل کر صہیونی مملکت کے مفاد کے لئے جاسوسی کا کام کرتا رہا ہے۔ اپنا الو سیدھا کرنے کے بعد اسرائیل اپنے ہاں مقیم ان ایجنٹوں کو کیسے فراموش کر چکا ہے، اس کا پردہ اسی چشم کشا رپورٹ میں چاک کیا گیا ہے۔

جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد مقبوضہ فلسطین اور لبنان کی سرحد پر واقع "فاطمہ گیٹ” کے ذریعے لبنانی فوج کے اسرائیلی جاسوسوں کی بڑی تعداد فرار ہو کر مقبوضہ فلسطین میں قیام پذیر ہو گئی۔ رپورٹ میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیل نے اپنے ایجنٹوں کو مشکل کی گھڑی میں اکیلا چھوڑ کر بہت بڑی خیانت کا ارتکاب کیا ہے۔

رپورٹ میں مفرور اسرائیلی ایجنٹ نصیف حداد آن کیمرہ یہ بات کہتے دکھایا گیا ہے کہ "ہمیں بتایا گیا تھا کہ اسرائیل نے تمام اہم مقامات پر قبضہ کر لیا ہے اور اسرائیلی فوج مقبوضہ فلسطین کے اندر داخل ہو گئی ہے۔ میں نے انہیں کہا کہ تم ایسا کیونکر کر سکتے ہو۔ ہمارا کیا بنے گا؟ ہمیں کہا گیا کہ لڑیں نہیں۔ ہم نے ان کی بات کا یقین کر لیا، ہم کتنے احمق نکلے؟؟

حداد سوال کرتا ہے کہ مجھے اسرائیل نے کیا دیا؟؟ کچھ بھی نہیں!! اسرائیل نے مجھے لبنانی فوج میں ایک جاسوس کی شناخت ہی تو دی ہے۔ اس کا مجھے چنداں فائدہ نہیں ہوا۔ میں لبنان میں اپنا گھر بار چھوڑ کر اسرائیل میں دی گئی کال کوٹھریوں میں رہنے آیا ہوں۔ میرے بچوں کا کیا قصور کہ وہ ایسی کسمپرسی کی زندگی گذاریں، جس ملک کی خاطر ہم نے سب کچھ کیا، وہ آج ہمیں کوڑے کے ڈرم میں ڈال کر بھول گیا ہے۔

ایک اسرائیلی ایجنٹ کے بیٹے انطونی حنا کا کہنا تھا کہ ہم اگر عربوں کے پاس جاتے ہیں تو ان کا کہنا ہے کہ ہم خیانت کار ہیں اور جب ہم یہود کی طرف جاتے ہیں تو وہ عرب جان کر دھتکارتے ہیں۔ صہیونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے باپ، دادا تمھارے لئے کٹ مرے، اس کے بدلے ہم تشکر کے دو بول کے روادار بھی نہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.