(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی ٹی وی چینل نے کہا ہے کہ سرحد کےنزدیک حزب اللہ کی موجودگی اسرائیل کی سالمیت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے، اگر حزب اللہ کو جولان کی پہاڑیوں سے دور کرنے کے لئے سفارتی کوششیں کامیاب نہیں ہوئیں توتل ابیب فوجی کاروائی کرےگا۔
اسرائیلی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں سابق اسرائیلی فوجی افسر کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کے مجاہدین گولان کی چوٹیوں پر توجہ دے رہے ہیں جو اسرائیل کے لئے یقینی طور پرخطرناک ہے
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کے سابق فوجی افسر جنرل تیسفیکا نے کہا کہ ایک شام میں ایران کی موجودگی جو یقینی طور پر اسرائیل کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے اور حزب اللہ کی شام میں بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اسرائیل کی سالمیت کیلئے انتہائی خطرناک تصور کی جارہی ہیں۔
اسرائیل کے دفاعی امور کے ماہرین واضح طور پر کہاہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی سے حزب اللہ کو بے پناہ تجربات حاصل ہوگئے ہیں حزب اللہ کی جنگی صلاحیتیں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں جس نے اسے ہمارا پہلے سے زیادہ خطرناک دشمن بنا دیا ہے۔
اس سے قبل جنرل تیسفیکا نے اسرائیلی اخبار سے گفتگو میں کہا تھا کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ حیفا اور خضیرہ پر حملے کی بات کرتے ہیں تو اسرائیل کے سامنے پوری طرح تیار رہنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچتا ، اسلئیے اسرائیل خطے میں حزب اللہ کو اپنا سب سے بڑا خطرہ تصور کرتا ہے، انھوں نے کہا تھا کہ شام، ایران اور حزب کے مثلث کی موجودگی میں اسرائیلی فوج کو ہمیشہ ہر طرح کی جوابی کاروائی کے لئے تیار رہنا چاہئے ۔