(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی کا تقدس پامال کرنے کا سلسلہ جاری،اسرائیلی فوج اور پولیس کی سرپرستی میں ایک دفعہ پھر مسجد پر دھاوا بول دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اتوار کو ایک دفعہ پھر انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصی پر ہلہ بول دیا،اس دفعہ مسجد پر دھاوا بولنے کے لیے یہودی انتہا پسندوں کی طرف سے باقاعدہ اعلانات کیے گئے تھے۔
اتوار کی صبح بہت بڑی تعداد میں یہودی انتہا پسند مسجد اقصی میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی کڑی نگرانی میں مسجد میں داخل ہوئے اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مسجد میں دندناتے رہے۔
یہودی آباد کاروں کے ہمراہ انکے مذہبی پیشوا اور انتہا پسند یہودی ربی الیاہو اور یوئل الیٹزور بھی شامل تھے۔
اس موقع پر مقامی لوگو ں کے لیے مسجد کے دروازوں کو بند کر دیا گیا تھا اور یہودی آباد کاروں کے سوا کسی کو بھی مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔