(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اسرائیلی فوج کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری،غزہ پٹی کی شمالی سرحد سے ایک اور فلسطینی گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے شمال سے ایک فلسطینی شہری کو گرفتار کر کے حراستی مرکز منتقل کردیا۔
اسرائیلی فوج نے دعوی کیا کہ انہوں نے فلسطینی شہری کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ سرحد کے بلکل قریب موجود تھا۔
فلسطینی شہری کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی اور اسکو فوری طور پر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے میں 300 میٹر کے ایریا کو ممنوعہ علاقہ قرار دے رکھا ہے اور اس علاقے میں داخل ہونے والے کسی بھی شخص کو اسرائیلی فوج کی جانب سے گولی مار دی جاتی ہے یا گرفتار کر لیا جاتا ہے۔