• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس نےلبنانی سیاستدان کا فلسطینی محنت کشوں کواکسانے سے متعلق بیان مسترد کر دیا

جمعہ 19-07-2019
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
حماس نےلبنانی سیاستدان کا فلسطینی محنت کشوں کواکسانے سے متعلق بیان مسترد کر دیا
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اسرائیلی مظالم کے خلاف بر سرپیکار فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے لبنانی وزارت محنت کے فلسطینی محنت کشوں سے متعلق متنازعہ فیصلے کو سیاسی رنگ دینے کا الزام مسترد کرتے ہوئے اس الزام کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق’حماس’ نے لبنانی سیاست دان سمیر جعجع کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں‌نے حماس پر لیبرسے متعلق لبنان کے متنازع فیصلے کو سیاسی رنگ دینے کا الزام عاید کیا تھا ۔

 حماس نےاس الزام کےجواب میں ایک  بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لبنان کی سیاسی جماعت’لبنانی فورسز’ کے صدر سمیر جعجع کی طرف سے حماس پرالزام تراشی اور لیبرقانون کے خلاف فلسطینی پناہ گزینوں کو متحرک کرنے کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے۔

بیان میں  حماس کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ حماس فلسطینی پناہ گزینوں کے آئینی اور جائز حقوق کی حمایت کرتی ہے اور اس سلسلے میں لبنانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کو لیبرکے حقوق سے محروم کرنے کے خلاف کوئی سیاسی مہم جوئی شروع نہیں‌کی گئی۔ فلسطینی پناہ گزین اپنے حقوق کے لیے خود احتجاج کررہے ہیں۔ سمیر جعجع کا بیان باطل اور حقائق کے منافی ہے۔

 یاد رہے کہ ان دنوں لبنانی وزارت محنت کی طرف سے بنایا گیا نیا لیبر قانون انتہائی تنقید کی زد میں ہے اور اس پر ہر طرف سے تنقید ہو رہی ہے ۔اور اس قانون کے نفاذ کے خلاف لبنان بھر میں موجود فلسطینی پنا ہ گزین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں  اور جگہ جگہ مظاہرے کر رہے ہیں۔جس پر سمیر جعجع نے حماس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ محنت کشوں کے حقوق کی آڑ میں اپنے سیاسی عزائم چمکا رہی ہے۔

Tags: حماس کا لبنانی سیاست دان کے بیان کی شدید مذمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.