(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صیہونی فوج کی دہشت گردی کا سلسلہ جاری،راہ چلتے رکشے پر اندھا دھند فائرنگ کردی،رکشے میں موجود 5 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے ام انصار نامی گاؤں میں ایک رکشے میں سوار فلسطینیوں پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ اپنے کام کی جگہ سے گھر واپس جا رہے تھے،فائرنگ کے نتیجے میں رکشے میں سوار پانچوں افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق رکشے پر شدید فائرنگ کے باعث رکشہ الٹ کر دیوار سے جا ٹکرایا جس کے باعث رکشہ میں سوار لوگ مزید زخمی ہوگئے۔
فائرنگ اور حادثے کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکا علاج کیا جارہا ہے۔