• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی کی بھوک ہڑتال انتیسویں روز میں داخل،حالت تشویشناک

پیر 15-07-2019
in بریکنگ نیوز, غزہ, فلسطین
0
اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی کی بھوک ہڑتال انتیسویں روز میں داخل،حالت تشویشناک
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطین مرکز برائے اسیران نے ہلال احمر اور  انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں سے اسرائیل جیل میں بھوک ہڑتال جاری رکھنے والے فلسطینی قیدی جعفر عزالدین کی تشویشناک حالت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکز برائےفلسطین اسیران نے ایک بیان میں انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی قید میں محبوس فلسطینی قیدی جعفر عزالدین کی خراب صحت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے صیہونی انتظامیہ کو انکے علاج کے لیے مجبور کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جعفر جو کہ پہلے ہی متعدد امراض کا شکار تھا دوران قید اسکی حالت مزید نازک ہوگئی اور پھر اسرائیلی جیل انتظامیہ کے ناروا  رویئے کے خلاف اس نے بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا جو کہ اب انتیسویں روز میں داخل ہو گئی ہے،مسلسل بھوک ہڑتال کی وجہ سے جعفر کی حالت اب خطرے میں ہے اور اگر اسکو فوری طور پر اسپتال منتقل نہ کیا گیا تو وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی زنداں خانوں میں اسیری کی زندگی گزارنے والے فلسطینی قیدی اسرائیلی جیل حکام کے تذلیل بھرے رویئے سے تنگ آ کر بھوک ہڑتال کا اعلان کر چکے ہیں۔

Tags: فلسطینی قیدی کی حالت نازکفلسطینی کی بھوک ہڑتا 29 روز میں داخل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.