• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 8 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ہمارے بچے شہید کر کے صہیونی ریاست دنیا کے سامنے مزید عریاں ہو رہی ہے،فلسطینی وزیر صحت

ہفتہ 13-07-2019
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
ہمارے بچے شہید کر کے صہیونی ریاست دنیا کے سامنے مزید عریاں ہو رہی ہے،فلسطینی وزیر صحت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی بچوں کو گولیاں مارنا اور  پھول جیسے بچوں کو شہید کرنا اسرائیلی درندگی کا ناقابل تردید ثبوت ہے اور اسرائیلی ریاست کا یہ عمل انکے انسانیت پر یقین کی نفی کرتا ہے۔فلسطینی وزیر خارجہ معصوم فلسطینی بچوں پر گولیاں برسا کر شہید کرنے سنگین صہیونی جرم پر اسرائیلی فوج پر برس پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزیر صحت می کلیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے دس سالہ فلسطینی بچے پر فائرنگ کر کے اسے شہید  کیے جانے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نامی خونی ریاست جعلی اقدامات کے ذریعے اپنے بدنما  چہرے کو دنیا کے سامنے پر امن پیش کرنے کی جتنی بھی کوشش کرے،ایک فلسطینی بچے کی شہادت یا اسی زخمی کیا جانا دنیا بھر کے سامنے اسرائیلی بربریت کاپول کھول دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی درندگی ہر حد پار کر چکی ہے،اب نوبت یہاں تک آچکی ہے کہ وہ اسپتال تباہ کر رہے ہیں تا کہ ہمارے زخمی اپنا علاج تک نہ کاروا سکیں،وہ ہماری مساجد گرا رہے ہیں تا کہ ہم عبادت نہ کر سکیں اور جب اس پر بھی انکو اطمینان نہیں ہو رہا تو وہ ہمارے معصوم بچوں اور خواتین کو فائرنگ کر کے زخمی  اور شہید کر رہے ہیں۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ جوعالمی قوتوں کی جانب سے اسرائیلی کو عالمی قوانین کی پامالی کی اجازت دینا انہتائی تشویشناک اور خطرناک عمل ہے۔عالمی برادری  کو سوچنا چاہئے کہ انکی تساہل کی پالیسی دنیا کو مزید تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے ہاتھوں سر پر گولی کھا کر شہید ہونے والے دس سالہ فلسطینی بچے عبدالرحمان اشتوی کے بارے میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اس گھناونے واقعے کا اگر عالمی برادری نے نوٹس نہیں لیا تو اسرائیل کی فلسطینی بچوں کے خون کی پیاس اور بڑھ جائے گی۔اور ہم مزید بچے اپنے ہاتھوں سے دفناتے رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ فلسطینی وزارت صحت نے عالمی سطح پر کام کرنے والی مختلف تنظیموں سے رابطہ کر کے اسرائیل کے اس سنگین جرم سے آگاہ کیا ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ خون آشام صہیونی ریاست کو ظلم و ستم روکنے پر مجبور کیا جائے۔

Tags: فلسطینی وزیر صحت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.