(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی افواج کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مسلمانوں کے مقدس مقامات اور مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی گھرگھر تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار، اتنظامی قید اور نہتے فلسطینیوں کو بے وجہ قید میں ڈالنے کے ردعمل میں فلسطینیوں کے قابض صیہونی افواج پر حملوں میں شدت آگئی ہے۔
فلسطینی حریت پسندوں کےمقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی افواج کے کیمپ پر پٹرول بموں سے حملہ کے نتیجے میں کئی فوجی گاڑیاں اور دیگر قیمتی سامان جل کرراکھ ہوگیا جبکہ حملے میں ایک فوجی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔
اسرائیل کے مقابی عبرانی اخبارنے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بیت المقدس کے شمالی علاقے عطاروت کےمقام پر فلسطینی حریت پسندوں نے صیہونی فوجی اڈے پر پٹرول بموں سے حملہ کیا جس کےنتیجے میں کیمپ میںموجود دس سے زائد فوجی جیپ کیمپ میں موجود قیمتی سامان جل کرراکھ ہوگیا جبکہ ایک صیہونی فوجی بھی شدید زخمی ہوگیا ہے جس کو یروشلم کے شعاري تسيدك اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صہیونی فوج نے آگ بجھانےکےلیے فوری طورپر فائر بریگیڈ کاعملہ طلب کیا آگ پرکئی گھنٹے بعد قابو پالیا گیا تاہم اس دوران کئی گاڑیاں اوردیگر قیمتی سامان جل کر راکھ ہوچکا تھا۔