(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )غیر قانونی طور پر قابض یہودی آباد کاروں کی بد معاشیاں جاری،بُرین نامی قصبے میں زیتون کے باغات کا آگ لگا کر نذر آتش کر ڈالا۔
مقامی ذرائع سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی آباد کاروں نے ایک دفعہ پھر دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نابلس کے گاوُں میں زیتون کے باغات کو آ گ لگا کر نذر آتش کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ لگانے والے آبادکاروں کا تعلق یطظہر سے تھا اور انہوں نے باغات میں موجود سیکڑوں درختوں کو آ گ لگائی۔
عینی شاہدین کے مطابق جب فلسطینی فائر بریگیڈئیر کی گاڑیاں وہاں آگ بجھانے کے لیے پہنچیں تو انکو آگے جانے سے روک دیا گیا،جس کے باعث وہاں موجود تمام درخت جل کر خاکستر ہو گئے۔
