(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی فوج کے ظلم و ستم جاری،یہودی آباد کاروں کو بسانے کے لیے برسوں سے مقیم فلسطینی خاندان کے انکے اپنے ہی گھر سے جبری بے دخل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بیت المقدس کے نواح میں سلوان کے علاقے میں رہنے والا فلسطینی خاندان جو کہ پچھلے پچیس سال سے وہاں مقیم ہے اور یہودی آباد کاروں کے بدنام زمانہ گروپ کے خلاف بر سر پیکار ہے کو اس وقت مزید مصائب کا سامنا کرنا پڑا جب بدھ کی روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری انکے گھر میں گھس آئی اور سامان کو باہر نکال کر پھینکنا شروع کر دیا۔
وادی ھلواہ کے مرکز اطلاعات کی جانب سے اس واقعے کی جاری کردہ ایک ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ صیہونی فوجی اور پولیس افسران فلسطینی خاندان کا سامان انکے گھر سے اٹھا کر باہر پھینک رہے ہیں اور ان کے اہل خانہ کو جبری طور گھر سے جانے کو مجبور کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بیس روز قبل اسرائیلی عدالت انتہائی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس فلسطینی خاندان کی گھر مسمار نہ کرنے کی اپیل مسترد کر چکی ہے،اور اس خاندان کو احکامات جاری کیے تھے کہ فوری طور پر یہ گھر خالی کیا جائے تاہم انہوں نے اس گھر کو خالی کرنے سے انکار کردیا تھا جس پر اس خاندان کے ایک فرد کو بھی اسرائیلی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔