(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے رکن اور وزیربرائے بیت المقدس کے امور عدنان الحسینی نے اسرائیلی حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی افواج کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں کو بڑے پیمانے پر مسمار کرنے اور روازانہ کی بنیاد پر مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں رہےہیں جس کا ذمہ دار براہ راست اسرائیل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران لوٹ مار اور مکینوں کو تشدد کرنے اور مسجد الاقصیٰ میں روازنہ کی بنیاد پر بے حرمتی بین القوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزیاں ہیں ارو فلسطینیوں کوان کی سرزمین سے محروم کرنے کی مذموم کوششوں کا تسلسل ہے ۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی کی ظالمانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی متعصب اور نسل پرستانہ کارروائیاں فلسطینیوں کے جذبائے آزادی میں ایک نئی روح پھونک رہی ہے جس کو روکنے کی صیہونی کوششوں کے تیجے میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جو کسی بھی طرح امن کے مفاد میں نہیں ہے۔
انھوں نے بین الاقومی برادری سے فلسطین میں صیہونی متعصبانہ پالیسوں کو فوری رکوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے ک فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کی اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیاں خطے میں امن قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔