(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی فوج کی کارروائی،الخلیل میں اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی عمارتوں کو ڈھائے جانے کی فلم بندی کرتے ہوئے متعدد صحافی گرفتار کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی افواج نے منگل کی شام اس وقت متعدد فلسطینی صحافی گرفتار کر لیے،جب وہ قابض ریاست کی جانب سے مقبوض مغربی کنارے کے علاقے الخلیل میں فلسطینیوں کے گھر مسمار کیے جانے کی فلم بندی کر رہے تھے تا کہ دنیا کو صہیونی قوتوں کا اصل چہرہ دکھایا جا سکے۔
معروف فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے نمائندے حمزہ خطاب نے بتایا کہ قابض افواج نے انکو انکے کیمرہ مین ثمر بدر سمیت گرفتار کیا اور جیل منتقل کردیا،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انکے ہمراہ مزید صحافیوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے وقت وہ ان عمارتوں کی ڈاکومینٹری بنا رہے تھے جو اسرائیلی انتظامیہ کے ہاتھوں ڈھائی جا رہی تھیں۔
صحافیوں کی گرفتار ی سے پہلے اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیے تھا،اور گرفتاری سے قبل اسرائیلی فوج نے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔اور گرفتاری کے بعد قریبی حراستی مرکز منتقل کر دیا۔
الخلیل سے موصول ہونے والی آخری اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے صحافیوں کو رہا کر دیا تھا۔