(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے متنازعہ بیان کی شدید مذمت،اسرائیلی وزیراعظم تاریخ مسخ کر کے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین اتھارٹی نے اسرائیلی وزیر اعظم کے اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیئے گئے اس بیان کی شدید مزمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تاریخی طور پر یہودی ہی اسرائیلی زمین کے مالک ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بیان لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں اور اس کامقصد فلسطینی عوام کا اپنی سرزمین سے رشتہ کمزور کرنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ فلسطینیوں کا موجود ہ اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہودی اس سرزمین پر 4000 سال سے موجود ہیں۔