(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئیڑ شدید صیہونی دباو کا شکارہو گئیں،اسرائیلی وزارت انصاف کے کہنے پرفلسطینیوں کی حمایت میں فیس بک اور ٹویٹر پر کی جانے والی پوسٹس ڈیلیٹ کردیں بلکہ ہزاروں سوشل میڈیا اکاونٹ اور پیجز بھی ختم کردیے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزارت انصاف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اسرائیلی وزیر انصاف ایالیت شیخد کا کہنا ہے کہ ہم اپنے مقصد میں مجموعی طور پر 70 فیصد کامیاب ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ایسے پیجز اور اکاونٹ ڈیلیٹ کروانا تھا جو کہ فلسطین کے حق میں بات کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی فیس بک نے متعدد ایسے پیجز ختم کیے ہیں جو مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتے تھے،اور اسرائیلی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے تھے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس اس وقت مکمل طور پر صیہونی میڈیا کے کنٹرول میں ہیں۔