( روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی ہر اس شخص کا محاسبہ کرے گی جنہوں نے آباد کاروں والے معاملے میں قابض آباد کاروں کی مدد کی ،چاہے وہ کوئی تجارتی ادارہ ہو، کسی بھی ملک کا سفیر ہو یا خود آباد کار ہوں۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات والے دن ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم ہر شخص کے خلاف کاروائی کریں گے جو آباد کاروں کی مدد کرتا ہے،چاہے وہ کسی بھی اہم ملک کا سفیر ہی کیوں نہ ہو۔
یاد رہے کہ انکا یہ بیان امریکی سفیر کی اس غیر سفارتی حرکت کے جواب میں آیا ہے جب انہوں نے گزشتہ دنوں قابض یہودی آباد کاروں کی ایک منعقد کردہ ایک تقریب میں شرکت کی تھی جہاں یہودی آباد کاروں کی سہولت کے لیے مسجد اقصی کے نیچے بنائی گئی ایک غیر قانونی سرنگ کا افتتاح کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اس موقع پر امریکی سفیر کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں وہ ہاتھ میں کدال پکڑے دیوار توڑ کر سرنگ کھودنے کا افتتاح کر رہے ہیں۔
فلسطینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ہم سب نے دیکھا کہ ایک نام نہاد عالمی طاقت کے سفیر نے فلسطینوں کے گھر توڑ کے ایک ایسی سرنگ کا سنگ بنیاد رکھا جو قابض یہودی آباد کاروں کی سہولت کے لیے بنائی گئی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کی دنیا کی سفارتی تاریخ میں اس قسم کا جانب دارانہ منظر کبھی بھی نہیں دیکھا گیا اور تمام آذاد سوچ رکھنے والے ملکوں کو اس کی شدید مذمت کرنے چاہیے۔انہوں نے کہا کے اس تمام عمل میں شریک لوگوں کو ہرجانے کا دعوی کریں گے چاہے وہ کوئی آباد کار ہوں،کسی تجارتی ادارے کے نمائندے ہوں یا کسی بڑے ملک کے سفیر ہوں۔